اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل فیصلوں کے ذریعے معیشت کو مشکلات کے باوجود صحیح سمت پر ڈال دیا ہے۔
وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ سابق حکومت سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی بیماری ملی،مڈل کلاس طبقے کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، تنخواہ دارطبقے کو مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ملکی تاریخ کا ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملا،کورونا وباکے باوجود حکومت نے معاشی استحکام کا ہدف حاصل کیا،حماد اظہر نے کہا کہ فیٹف گرے لسٹ اور دیگر معاشی مسائل ہمیں ماضی کی حکومت سے ملے،حکومت تنخواہ دارطبقے کو سہولیات فراہم کرے گی،حماد اظہر نے کہا کہ گردشی قرضے میں مسلسل کمی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں،پچھلے سال کے مقابلے میں ٹیکس محصولات میں 35 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔