ملتان؛پنجاب کے 73 ویں گیمز ملتان ڈویژن کی ٹیموں  کیلئے  ٹرائلز   لئے گئے

87

ملتان، 09 جنوری(اے پی پی ):73ویں پنجاب گیمز کے سلسلہ میں دوسرے دن بہاوالدین زکریا یونیورسٹی گراوٴنڈ میں اتھلیٹکس میل فی میل پنٹاتھالون اور کبڈی کی ڈویژنل ٹیموں کے انتخاب کے لیے ٹرائلز لیے گئے۔ ان ٹرائلز کے موقع پر کنوئیر رانا ندیم انجم ڈویژنل اسپورٹس آفیسر ملتان،ترس محی الدین ڈاریکٹر سپورٹس بہاوالدین زکریا یونیورسٹی،ملک مرتضی ڈی ایس او وہاڑی،محمد اعجاز ڈی ایس او خانیوال،ساجد محمود ڈی ایس او لودھراں،ماجد گجر ٹی ایس او میانچنوں،رانا حبیب  اتھلیٹکس،طارق پہلوان ڈویژنل سیکرٹری کبڈی ایسوسی ایشن،محمد حفیظ ڈویژنل سیکرٹری پینٹا تھالون ۔شائستہ قیصر۔محمد عدنان اور جنید اقبال ڈویژنل کوچز بھی موجود تھے۔جنہوں نے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی اور ان کے فزیکل ٹرائلز بھی لیے اس موقع پر کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اسی طرح کنوئیر رانا ندیم انجم کی موجودگی میں ڈویژنل کوچ ناصر حسیبن ، ڈویژنل سیکرٹری سائیکلنگ ایسوسی ایشن غصنفر راں نے ڈیچ ایچ اے ملتان میں میل اور فی میل سائیکلنگ کے ٹرائلز بھی لیے اور کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔کل  چناب کلب میں لان ٹینس جبکہ تیکوانڈو،کک باکسنگ اور اسکواش کی ٹیموں کی سلیکشن کے لیے ٹرائلز سپورٹس کمپلیکس نزد کلمہ چوک ملتان میں منعقد کیے جائیں گے۔

سورس:وی این ایس،  ملتان