پاک فضائیہ کی مری اور گلیات میں بھرپورامدادی کارروائیاں جاری

33

اسلام آباد،9جنوری  (اے پی پی):مری اورگلیات میں برفانی طوفان میں پھنسےسیاحوں کو نکالنے کے لیےپاک فضائیہ کی بھرپور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔اتوار کو پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ریسکیو آپریشنز کے دوران پاک فضائیہ کےاہلکاروں نے آزمائش کی اس گھڑی میں 100 سے زائد متاثرین بشمول خواتین اور بچوں کو پی اے ایف بیسز کالاباغ اور لوئر ٹوپہ پرمنتقل کیا ہے۔ پاک فضائیہ کےافسران اور ایئرمین کی ریسکیو ٹیمیں ہمہ وقت متاثرہ خاندانوں کو رہائش، خوراک اور طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔

سورس:وی این ایس، اسلام آباد