ملتان؛ تحصیل شجاع آباد کے 12 پٹواریوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کردئیے گئے

76

شجاع آباد، 06 جنوری(اے پی پی ): حکومت پنجاب کی جانب سے جدید کمپیوٹرائزڈ پٹواری سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، تحصیل شجاع آباد میں اسی حوالے سے ایک تقریب اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر کی  زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تحصیل شجاع آباد کے 12 پٹواریوں میں   لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ عینی شاہدین ہے جب اراضی ریکارڈ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا تو انتقال کی اتھارٹی فرد جاری کرنے کی تحصیل لیول پر آراضی ریکارڈ سینٹر منتقل کردی گئی تھی ہر تحصیل میں ایک یا دو سینٹر قائم کیے گئے تھے جسکی وجہ دور دراز سے آنے والے سائلین کو زیادہ رش کی وجہ سے فوری طور پر ریلیف نہیں ملتا تھا،جس پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڈ   نے شروعات  کی  ہے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سسٹم قانونگوئی لیول تک لیکر جائیں  گے، اس وقت شجاع آباد میں کمپیوٹرائزڈ  05 قانونگوئی پر فرد،انتقالات،اور ریونیو سے متعلقہ تمام مسائل موقع پر حل کیے جارہے ہیں۔

  اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ اگر میں یہ کہوں کہ پرانا پٹواری نظام بحال کردیا گیا ہے تو یہ کہنا غلط ہوگا اگر یہ کہا جائے کہ پرانا نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرکے جدید خطوط پر استوار کردیا ہے تو یہ بہتر ہوگا اب اس چیز کو ہم ہر پٹوار سرکل تک لیکر جارہے ہیں موضع کا جو بھی پٹواری ہے وہ اپنے لیپ ٹاپ پر فرد، فرد بدر،انتقالات اور جتنے بھی ریونیو سے متعلقہ معاملات ہیں وہ حل کرنے کا پابند ہوگا۔