ملتان؛ سٹی ٹریفک پولیس   کیجانب سے تقریب تقسیم انعامات ، ٹریفک آگاہی پیغام کوغباروں کی مدد سے فضاء میں بلند کیا گیا

38

ملتان، 14 جنوری(اے پی  پی ): سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے مقامی ہال میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا  گیا،تقریب کے آغاز میں سی پی او ملتان اور سی ٹی او ملتان نے ٹریفک آگاہی  پیغام  کوغباروں کی مدد سے فضاء میں بلند کیا،سیمینار میں سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس کے علاوہ عمر فاردق خان غلزئی ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر، سکالرز اور لوکل کمیونٹی سے کثیر افراد نے بھی شرکت کی۔سی ٹی او ملتان نے مہمان خصوصی سٹی پولیس آفیسر ملتان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حوصلہ افزائی سے ٹریفک سٹاف کا مورال بلند ہوگا اور وہ آئندہ بھی دلجمعی سے ڈیوٹی سرانجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے مہمانان گرامی، شرکاء  کابھی شکریہ ادا کیا۔سٹی پولیس آفیسر ملتان نے کہا کہ حادثات کی روک تھام کے لیے سٹی ٹریفک پولیس ملتان اہم کردار ادا کر رہا ہے، ٹریفک ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ ملتان پولیس ایف ایم اور ڈرائیونگ سکول لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان نے اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے والے ٹریفک سٹاف کو شیلڈز دیں۔تقریب کے آخر میں پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔

سورس:وی این ایس، ملتان