گنگارام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ بلاک کو عام عوام کیلئے کھول کر وزیراعظم عمران خان کاایک اور خواب جلدپوراکریں گے؛ ڈاکٹریاسمین راشد

23

لاہور، 14جنوری  (اے پی پی): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ گنگارام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ بلاک کو عام عوام کیلئے کھول کر وزیراعظم عمران خان کاایک اور خواب جلدپوراکریں گے۔600بستروں پر مشتمل مدراینڈ چائلڈ بلاک ہزاروں ماؤں اور بچوں کی زندگیوں کا ضامن بنے گا۔ان خیالات  کا  اظہار   صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے گنگارام ہسپتال میں زیرتعمیر مدراینڈ چائلڈ بلاک  کے  تفصیلی دورہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے  آپریشن تھیٹرز،نرسنگ سٹیشنز،ویٹنگ ایریاز،پوسٹ آپریشن ایریاز،ڈریسنگ رومز اور کاؤنٹرسمیت دیگرشعبہ جات کا معائنہ کیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر اور چیف انجنئیر سی این ڈبلیونے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکومدراینڈ چائلڈ بلاک سے متعلق بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد  نے کہا کہ گنگارام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ بلاک جیسے پنجاب کے دیگرسات اضلاع میں مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔ گنگارام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ بلاک پر 9ارب روپے کی لاگت آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی کسی حکومت نے عوام کی بہتری کا نہیں سوچا،تحریک انصاف کی حکومت پاکستانی عوام کی مددسے اقتدارمیں آئی ہے، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کررہے ہیں،پنجاب کی عوام کی خدمت کرنے میں سرخروہوں گے۔پنجاب کی عوام کی دعائیں وزیراعظم عمرا ن خان کے ساتھ ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی شاندارسہولیات فراہم کرنے پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ،مدراینڈچائلڈ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بین الاقوامی معیارکی طبی سہولیات فراہم ہوں گی،گنگارام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ بلاک کو مقررہ وقت میں مکمل کریں گے،گنگارام میں مدراینڈچائلڈ بلاک کی تعمیری پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیاجارہاہے

سورس:وی  این ایس،  لاہور