ملتان؛ ڈپٹی کمشنر کا انسپکشن کیلئے بستی کائیاں پور، بستی علی والا، بستی عالمگیر سے منسلک سیورج سکیم کا دورہ

48

ملتان ، 14 جنوری (اے پی پی ): کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد  اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے واسا سکیم کی انسپکشن کیلئے بستی کائیاں پور، بستی علی والا، بستی عالمگیر سے منسلک سیورج سکیم کا دورہ کیا۔انہوں  نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے آبادیوں کو سیورج ،نکاسی آب کی سہولت میسر ہوپائے گی،  واسا شہریوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام سکیموں پر کام کی رفتار بڑھائے۔ ایم ڈی واسا شہزاد منیر نے کہا کہ 6کروڑ71لاکھ روپے مالیت کی سکیم میں 47 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔سکیم میں24,18,12,25 انچ قطرسائز سیورج نیٹ ورک بچھایا جارہا ہے۔متعلقہ علاقے میں پہلے سیورج سہولت موجود نہیں تھی۔اس موقع پر متعلقہ افسران موجود تھے۔

سورس : وی این ایس، ملتان