ملتان؛ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا علی الصبح مدنی چوک، انصار چوک کا دورہ،زیر تعمیر فلائی اوور بارے بریفنگ لی

38

 

ملتان، 29 جنوری(اے پی پی):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے علی الصبح مدنی چوک، انصار چوک کا دورہ کیا۔انہوں نے مدنی چوک پر زیر تعمیر فلائی اوور بارے بریفنگ لی۔

 کمشنر نے یونین کونسل 17,18 میں صفائی مہم کا افتتاح بھی کیا اور یونین کونسل  میں جاری ترقیاتی سکیموں کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے مدنی پارک کا دورہ کیا، سہولیات کا جائزہ لیا اور شہریوں سے بھی ملاقات کی، مسائل بارے دریافت کیا۔

 واسا، کارپوریشن، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، پی ایچ اے حکام بھی ہمراہ تھے۔

سورس: وی این ایس،ملتان