موجودہ حالات  میں سکولوں کی بندش کے حوالے کوئی ختمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے, سرکاری و نجی سکولوں کے 100 فیصد اساتذہ کی ویکسینیشن مکمل کی جا چکی ہے:صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس

56

لاہور 17 جنوری ( اے پی پی ) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ ہمارے بچوں کو تفصیلی طور پر قرآن پاک کی تعلیمات کا مکمل علم ہو قرآن مجید کی تعلیم فراہم کرنے کے لئے ایک لاکھ اساتذہ کو خصوصی تربیت دی جا رہی ہے، موجودہ حالات  میں سکولوں کی بندش کے حوالے کوئی ختمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے سرکاری و نجی سکولوں کے 100 فیصد اساتذہ کی ویکسینیشن مکمل کی جا چکی ہے ویکسینیشن مہم کی کامیابی میں محکمہ صحت پنجاب کے مکمل اور بھرپور تعاون کے لئے شکر گزار ہیں  12 سال سے کم عمر کے بچوں کو آدھی تعداد میں سکول بلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  گزشتہ دو سالوں کے دوران ہمارے بچوں کی تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے۔