نوجوان نسل کو ووٹ کی اہمیت کی آگاہی فراہم کیے بغیر ترقی یافتہ ممالک سے مقابلہ کرنا مشکل ہے؛ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میرپورخاص

36

میرپورخاص،27 جنوری (اے پی پی): ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر و چیئرمین ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی (ڈی وی ای سی) روشن علی مستوئی نے کہا ہے کے جب تک ہم اپنی نوجوان نسل کو ووٹ کی اہمیت اوراپنا حق رائے دئی استعمال کرنےکے متعلق مکمل آگاہی فراہم نہیں کریں گے تب تک ترقی یافتہ ممالک سے مقابلہ کرنا مشکل ہے۔

ان خیالات  کا اظہار  انہوں نے 18سال اور ان سے زائد عمر نوجوانوں کے  ووٹ ڈالنے اور اس کی اہمیت  کی آگاہی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے  اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔  انہوں نے  کہا کے جب تک ہم نوجوانوں کو مکمل آگاہی فراہم نہیں کریں گے تب تک ہماری آنے والی نسلیں ووٹ کا صحیح استعمال نہیں کر سکتے اور نہ ہی ہم اپنی مرضی کے نمائندے لا سکیں گے جو  ہمارے علاقوں کی ترقی اور ہمارے مسائل حل کرنے کا سبب بنیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سیشن کا پہلا  سیمینار گورنمنٹ ہائی اسکول بھان سنگھ آباد  میں 29 جنوری 2022 صبح کو منعقد کیا جائے گا  جس میں طلبہ کے علاوہ ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن  کمیٹی کے ممبران شرکت کریں گے جس میں تربیتی ورکشاپ   بھی کرایا جائے  گا، ان کے علاوہ کالجوں اور یونیورسٹی میں بھی سیمینار منعقد کیئے جائیں گے۔

  ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر و چیئرمین ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی (ڈی وی ای سی) روشن علی مستوئی نے کہا کہ  ہائی اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سیمینار کرانے کا مقصد نوجوانوں کو آنے والے بلدیاتی اور عام انتخابات سے قبل انہیں ووٹ ڈالنے اور اس کی اہمیت کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ نوجوان اپنے دیہاتوں  اور شہروں میں جا کر لوگوں کو بھی مکمل آگاہی دے سکیں،اس کے علاوہ کمیٹی کے ممبران کی جانب سے آگاہی مہم کو مزید بہتر بنانے کے لیئے مفید مشورے بھی دیئے گئے  اور کمیٹی کے ممبران نے آگاہی مہم کو کامیاب کرنے کے سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس  میں  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر IIپریم چند، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر  جنید مرزا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ای ایس/ایچ ایس) چمن لال،  نیشنل کو آرڈینیٹٽر (بی ایل ایل ایف) نجمہ شیخ، ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر آرٹس فائونڈیشن   شھزادو ملک،  ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر  بانھ بیلی  ایم بی کپری، زونل مینیجر (آئی آر) سلیم احمد  اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غوث محمد پٹھان  بھی موجود  تھے۔