ورلڈ باکسنگ کونسل عریبین سی ٹائٹل؛  پاکستان اور افغانستان میچ میں شریک افغانی طالب علم کھیل سے خوب محظوظ ہوئے

43

اسلام آباد،23جنوری(اے پی پی):ورلڈ باکسنگ کونسل عریبین سی ٹائٹل کیلئے پاکستان اور افغانستان کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان میں موجود افغان طالب علموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کھیل سے خوب محظوظ ہوتے دکھائی دئیے۔انہوں نے باکسنگ میچ کے حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ اسطرح کی تقریبات کے انعقاد سے افعانستان میں کھیلوں کو فروغ ملے گا  اور افعانستان کا ایک مثبت چہرہ دنیا کے سامنے اجاگر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اس طرے کے کھیلوں کے انعقاد سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوستی بھی مزید مضبوط ہو گی۔

افغان طالب علموں نے پاکستان کیجانب سے افغانستان میں امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا اور موجودہ حالات میں عالمی سطح پر افعانستان کیلئے امداد کے حصول میں پاکستان کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

واضح رہے کہ ورلڈ باکسنگ کونسل عریبین سی ٹائٹل کیلئے میچ پاکستان کے مظفرخان اور افعانستان کے آغاسمیر کے درمیان کھیلا گیا، جس میں مظفرخان نے افغانی باکسر کو پانچویں رائونڈ میں ناک آئوٹ کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

سورس: وی این ایس،اسلام آباد