لاہور،15جنوری (اے پی پی): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے پنجاب کے تمام خاندانوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں انہوں نے ہفتہ کو یہاں ایبٹ روڈ اور ساندہ کے اہل علاقہ میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈتقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کیا -اس موقع پر ایبٹ روڈ پرمیاں تنویر،روبینہ،عمرصلاح الدین اور ساندہ میں سیدحسان شاہ،کاشف کشمیری، دیوان محی الدین اور اہل علاقہ کی کثیرتعدادموجودتھی۔اہل علاقہ نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکاپھولوں کی پتیوں کے ساتھ شانداراستقبال کیااور حکومت کو دعائیں دیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ صحت ہزارنعمت ہے،پنجاب میں سب سے پہلے30فیصدغربت کی لکیرسے نیچے بسنے والے گھرانوں کو صحت کارڈ تقسیم کئے گئے،ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژنزکے 7اضلاع میں پہلے ہی یونیورسل ہیلتھ کوریج دے چکے ہیں،70ہزارخاندان نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے آنکھوں کے علاج کی سہولت حاصل کرچکے ہیں،اب دل کے مریضوں کو علاج کیلئے لمبی قطاروں میں کھڑانہیں ہوناپڑے گا۔انہوں نے کہا کہ نیاپاکستا قومی صحت کارڈ کے ذریعے پنجاب کے نجی ہسپتالوں میں 50ہزاربستروں میں اضافہ ہواہے،سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ تمام بڑے نجی ہسپتالوں کو بھی منتخب کیاگیاہے،نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے حامل خاندان لاہورمیں 50سے زائدنجی ہسپتالوں سے 10لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ماضی کی کسی حکومت نے عوام کی بہتری کا نہیں سوچا،پنجاب کی عوام کوصحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے صوبہ میں 23بڑے سرکاری ہسپتال بنائے جارہے ہیں،گنگارام ہسپتال لاہورمیں 600.بستروں پر مشتمل مدراینڈ چائلڈ بلاک جلدتیارہوجائے گا،گزشتہ70سالوں کے دوران گنگارام ہسپتال میں طبی سہولیات کا اضافہ نہیں کیاگیا،لاہورمیں 3ایمرجنسیزجنرل ہسپتال،سروسزاور جناح ہسپتال میں بنائی جارہی ہیں،پنجاب کے ہرخاندان کو صحت کی بہترسہولت ملنی چاہئے،نیاپاکستان قومی صحت کارڈ ہرخاندان کے سربراہ کودیاجارہاہے،بیوہ اور مطلقہ خاتون کو بھی نیاپاکستان سومی صحت کارڈ دیاجارہاہے،تھیلیسمیا کاشکارمریضوں کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈکے ذریعے علاج کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے۔صوبائی وزیر ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ عوام کو صحت کی سہولت ملنے پرحکومت سے زیادہ کوئی اورخوش نہیں ہوسکتا،حمیدلطیف ہسپتال لاہورمیں 500سے زائد دل کے مریضوں کا مفت علاج ہوچکاہے،نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے پنجاب کے تمام خاندان عزت نفس برقراررکھتے ہوئے ہر منتخب نجی ہسپتال سے علاج کی مفت سہولت حاصل کررہے ہیں،عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرناحکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے،حکومت عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پرہی خرچ کررہی ہے،حکومت پنجاب نے کوروناکے مریضوں کے علاج معالجہ پر گزشتہ سال14ارب روپے خرچ کئے ہیں،پنجاب نے عوام کیلئے ساڑھے3ارب روپے کی ویکسین خریدی ہے،اللہ پاک کے کرم سے باقی دنیاکی نسبت کورونانے پاکستان کوبہت کم متاثرکیاہے،ہمسائیہ ملک انڈیامیں کوروناکے مریضوں کو سڑکوں پر مرتے ہوئے دیکھاہے۔محکمہ صحت پنجاب میں اب تک 48000نوکریاں دی گئی ہیں،15000مزیدنوکریوں کااشتہاردے چکے ہیں،اگلے تین ماہ میں محکمہ صحت میں مزید10ہزارنوکریاں دیں گے،محکمہ صحت پنجاب کی کاوشوں کے باعث صوبہ میں تعلیمی ادارے کھل گئے،حکومت عوام کو صحت اور تعلیم کے شعبہ میں سہولیات فراہم کررہی ہے۔وزیرصحت دنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے عزم کے باعث پنجاب کے تمام خاندانوں کو نیاپاکستان قومی صحت ملاہے،عوام نیاپاکستان قومی صحت کارڈایپلی کیشن پر شکایت بھی درج کرواسکتی ہے،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپوزشن کے شورمچانے کے باوجودپنجاب کے تمام خاندانوں کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈفراہم کردئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئے این سی اوسی جیسا بہترین ادارہ قائم کیا،عالمی ادارہ صحت نے پنجاب میں تمام خاندانوں کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈ فراہم کرنے پر حکومت کی کاوش کو سراہاہے،نیاپاکستان قومی صحت کارڈ ایپلی کیشن میں عوام کی رہنمائی کیلئے تمام معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
سورس:وی این ایس، لاہور











