ملتان15،جنوری(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے بوسن روڈ کا دورہ کیا اور ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر کرنے کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انجنئیرنگ راؤ وسیم نے مجوزہ ٹریفک پلان پر بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ روڈز اور بعض یوٹرن ختم کرنے کی تجاویز پر بھی غور کیا جارہا ہے ،سروس روڈز کے ڈیوایڈرز ختم کرکے روڈ کو کشادہ کرنے کے حوالے سے بھی لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس،ایم ڈی اے اور متعلقہ اداروں کی مشاورت سے قابل عمل حل نکالیں گے تاکہ ٹریفک کا مسئلہ حل کیا جاسکے۔عامر کریم خاں نے کہا کہ عارضی تبدیلیوں کا مقصد ٹریفک کا لوڈ کم کرنا ہے اس مقصد کیلئے بوسن روڈ پر دفاتر اور تعلیمی اداروں کے اوقات کار بھی تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
سورس:وی این ایس، ملتان











