وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا زیارت قلعہ سیف اللہ کان مہتر زئی سمیت ملحقہ علاقوں کا فضائی دورہ

20

کوئٹہ، 9 جنوری(اے پی پی ): وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے زیارت قلعہ سیف اللہ کان مہتر زئی اور ملحقہ علاقوں میں ہونے والی برف باری اور صورتحال کا فضائی جائزہ لیا۔ چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔وزیراعلیٰ نے علاقے میں قومی شاہراہوں کا فضائی معائنہ بھی کیا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ قومی شاہراہوں سے برف صاف کر کے انہیں ٹریفک کی آمد ورفت کے قابل بنا دیا گیا ہے جسکے لیے پی ڈی ایم اے، این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی قابل تعریف ہے اور تمام اداروں نے مشکل صورتحال میں بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری کو بہترین کاکردگی کے حامل متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو تعریفی اسناد دینے کی بھی  ہدایت کی۔

سورس:وی این ایس، کوئٹہ