وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سنٹرآف فرانزک سائنسز ٹریننگ لیب کاافتتاح کردیا

48

لاہور 7جنوری(اے پی پی):زیر اعلی عثمان بزدارکا سنٹر آف فرانزک سائنسز ٹریننگ لیب کادورہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے سنٹر آف فرانزک ٹریننگ لیب کے مختلف شعبے دیکھے اور آڈیو، ویڈیو لیب،  ڈی این اے لیب، آرمز لیب اور دیگر لیبز کا معائنہ کیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لیبز میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹریننگ سہولتوں کو سراہا  اور ٹریننگ لیب کے باہر یادگاری پودا بھی لگایا صوبائی وزراء راجہ بشارت، چودھری ظہیر الدین، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، انسپکٹرجنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ا طلاعات، ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر طاہر اشرف او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھےوزیر اعلی نے بتایا کہ ٹریننگ لیب کے منصوبے پر ایک ارب 93 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی ہے یہ منصوبہ کیسز کی جدید انداز میں تحقیقات میں معاونت اور شفافیت کے لئے مثالی حیثیت رکھتا ہے ٹریننگ لیب میں 16 جدید ترین فرانزک لیبارٹریزبنائی گئی ہیں اس جدید ٹریننگ لیب میں فرانزک سائنس کے 14 شعبوں سے متعلق جدید ترین خطوط پر تربیت دی جائے گی اور فرانزک، سائنسدان، پولیس، پراسیکیوٹرز، عدلیہ، میڈیکولیگل اور قانون نافذ کرنے والے دیگراداروں کے افسران بھی یہاں تربیت حاصل کر سکیں گے،