لاہور17 جنوری ( اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ بیرسٹرخالدخو رشیدکی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔ملاقات میں بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا ۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا کہ شعبہ صحت اورلینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن میں گلگت بلتستان حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے میڈیکل کالج کے قیام کے حوالے سے گلگت بلتستان حکومت کو پورا سپورٹ کیا جائے گا پنجاب بڑے بھائی کی حیثیت سے گلگت بلتستان میں لینڈ ریکارڈ کوڈیجیٹلائزڈ کرنے میں معاونت کریگا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت گلگت بلتستان کو15ہزارمیٹرک ٹن گندم فراہم کرے گی گلگت بلتستان میں عوامی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب حکومت پوری معاونت جاری رکھے گی۔پنجاب حکومت نے ہمیشہ دیگر صوبوں کو مختلف شعبوں میں تکنیکی اورفنی معاونت فراہم کی ہےگلگت بلتستان میں بسنے والے عوام ہمارے بہن بھائی ہیں گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے جو کچھ ممکن ہوا کرتے رہیں گے میں جلد ہی گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا۔وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی مقبوضہ جموں و کشمیرمیں معصوم کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کی شدید مذمت ہم کشمیری عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔بیرسٹر خالد خورشید نے مختلف شعبوں میں تعاون پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے تعاون سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملے گا۔وفد میں گلگت بلتستان کے وزیر صحت حاجی گل بہار،مشیرخوراک شمس لون اوردیگر شامل تھے.صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، سینئرممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب،سیکرٹری خوراک،سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔