لاہور، 4 جنوری(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں ماحول دوست الیکٹرک ٹرام وے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں گلبرگ سے موٹروے ایم ٹو ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کے پراجیکٹ پر پیشرفت کاجائزہ بھی لیا گیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کو ترجیحی بنیادوں پرشروع کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے لاہور کے شہریوں کی موٹروے تک آسان رسائی ممکن ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے کینال اور ملتان روڈ پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا۔ کینال بینک روڈ،جیل روڈ، فیروز پورروڈ،ملتان روڈ،بند روڈپر انٹر چینج بنیں گے۔
ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کینال بینک روڈ،جیل روڈ، فیروز پور روڈ، ملتان روڈ،بند روڈ سے بابوصابو تک بنے گی۔عثمان بزدار نے کہا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے شہریوں کو آمد و رفت میں بے پناہ سہولت میسر آئے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔
صوبائی مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ،سیکرٹری ہاؤسنگ،ڈی جی پی ایم اے،ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت۔











