ملتان، 28جنوری(اے پی پی ): وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں “ماہ صفائی” کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عامرکریم خان نے گھنٹہ گھر چوک میں ماہ صفائی مہم کا افتتاح کیا، اس حوالے سے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ورکرز نے چوک گھنٹہ گھر تک شاندار آگاہی ریلی بھی نکالی۔
ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے گھنٹہ گھر اور اطراف میں گرینڈ صفائی آپریشن بھی کیا گیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ماہ صفائی کو کامیاب بنانے کے لئے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں ،ماہ صفائی مہم میں پورے ضلع کا ہر علاقہ صاف کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دیہی اور شہری علاقوں،پارکوں اور گرین بیلٹس کی صفائی ستھرائی کی جائے گی ۔ عوامی مقامات، مساجد اور اقلیتوں کی عبادگاہوں کی بھی مثالی صفائی کی جائے گی ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اضلاع کے افسران کو انعامات دئے جائیں۔انہوں نے کہا صفائی بارے شہریوں کی شکایات کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے ،شہری صفائی کے لئے ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ جبکہ واٹس ایپ نمبر9215555-0305 پر بھی پوسٹ کرسکتے ہیں ۔
اس موقع پر سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد فاروق بھی نے کہا کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے19 سو سے زائد ورکرز اور134 گاڑیاں فیلڈ میں اتار دی گئی ہے ، ماہ صفائی کے دوران روزانہ تین یونین کونسلوں میں زیرو ویسٹ کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کی135 کلومیٹر طویل شاہراہوں کے ڈیوائیڈرز سے مٹی ہٹانے کے لئے سکریپنگ کی جائے گی ، سڑکوں کی صفائی کے لئے7 مکینیکل سوئیپر استعمال کئے جائیں گے، چھ واٹر باوزر گاڑیاں روزانہ شاہراہوں پر چھڑکاو کریں گی۔
محمد فاروق ڈوگر نے کہا کہ شہری گھروں کا کوڑا صبح سویرے گھروں کے باہر رکھ دیا کریں اور دکاندار رات کو دکان بند کرتے وقت صفائی کرکے کوڑا باہر رکھ کے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمارتوں کا ملبہ شارع عام پر نہ پھینکا جائے.











