ملتان؛ کورونا سے لڑتے شہید ہونے والے ڈاکٹر مزمل عباس کے نام سے نشتر ہسپتال میں آئی سی یو یونٹ قائم کر دیا گیا

27

ملتان،  28 جنوری( اے پی پی): کورونا سے لڑتے شہید ہونے والے ڈاکٹر مزمل عباس کے نام سے آئی سی یو یونٹ قائم کر دیا گیا ہے۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے آئی سی یو یونٹ کا افتتاح کیا۔

اس حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔شرکاء نے ڈاکٹر مزمل عباس سمیت تمام شہداء کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

 وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کا کہنا تھا کہ تمام فرنٹ لائن ورکرز اور شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا  جس مشن میں انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اسے ہر ممکن طریقے سے جاری رکھا جائے گا۔

  تقریب میں پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر امجد چانڈیو، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج، شعبہ نیورو سرجری کے فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز سمیت ڈاکٹر مزمل عباس کے والد بھی موجود تھے۔