وزیر جنگلات سبطین خان سے محکمہ جنگلات کے ڈی ایف اوز کی ملاقات

14

لاہور، 27 جنوری ( اے پی پی ) :وزیر جنگلات سبطین خان سے محکمہ جنگلات کے ڈی ایف اوز نے جمعرات  کو یہاں  ملاقات کی  ہے ۔ وزیر جنگلات نے  محکمہ جنگلات کے افسران کو گرین پاکستان ویثرن پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات کی اور کہا کہ آئندہ سال تک پورے پنجاب میں حقیقی معنوں میں سبز تبدیلی دکھائی دینی چاہئے،محکمہ جنگلات کے کام کی تعریف لوگوں کی زبانی سننا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عام عوام کو بھی شجرکاری مہم میں شامل کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے،پودوں کی کاشت اور شجرکاری کی مانیٹرنگ کا عمل تیز اور مزید بہتر کیا جائے ،نرسریوں میں پلانٹنگ سٹاک میں کمی نہیں آنی چاہئے۔

 وزیر جنگلات نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان  کی  گرین پنجاب پر زیادہ توجہ  ہے،گرین پنجاب ویثرن کے شاندار نتائج چاہتا ہوں، وزیر اعظم مجھ سے شجرکاری بابت باقاعدگی سے رپورٹ لے رہے ہیں، شجرکاری اہداف کے حصول کیلئے شجرکاری سرگرمیوں کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔

سبطین خان نے   کہا کہ وزیر اعظم پاکستان خود بھی شجرکاری عمل کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہے ہیں ،وزیر اعظم کو مایوس نہیں کریں گے، شجرکاری کے حیران کن نتائج دیں گے، افسران نے مون سون شجرکاری مہم میں بھی حیران کن حد تک تاریخی نتائج دئیے سپرنگ شجرکاری میں بھی سابقہ مہم جیسے نتائج کی توقع رکھتا ہوں، سپرنگ شجرکاری کے دوران نرسریوں میں پلانٹنگ سٹاک ہر صورت مکمل رکھا جائے۔