پاکستانی  معیشت  مستحکم ہوئی  چنانچہ  سیاحت  بھی بڑھ  گئی ہے  ، مری  سانحہ کے  بعد آئندہ کے انتظامی  امور کا جائزہ  لے رہے  ہیں   ؛ چوہدری فواد حسین

32

لاہور، 8جنوری(اے پی پی):  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ موسمی  شدت کے  باعث  مری  میں پیش  آنے  والا سانحہ نہایت افسوسناک ہے، سانحہ مری پر پوری قوم سوگوار ہے ،وزیر اعظم نے انتظامیہ پر بھی ایکشن لیا ہے،پاکستان میں ایسا پہلے کچھ ہوا نہیں ہے اس واقع سے سبق سیکھیں گے،اڑتالیس گھنٹوں میں اتنی زیادہ گاڑیاں آ گئی کے سنبھالنا مشکل ہو گیا،بار بار کہا گیا کہ مری میں لوگوں کی بڑی تعداد آ رہی ہے،مری میں برف باری کا کئی سالوں کا ریکارڈ ٹوٹا ہے،دو علاقوں میں زیادہ تباہی ہوئی اور ہلاکتیں ہوئیں۔

وہ ہفتہ کو 90شاہراہ قائد اعظم ایوان وزیر اعلی میں   پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر اعلی بھی مری روانہ ہو گئے ہیں،امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،ایکسپریس وے اور کے پی کے کی طرف سے تمام راستے کھول دئیے گئے ہیں،تھوڑے وقت میں زیادہ لوگ آئیں گے تو ہینڈل کرنا مشکل ہوتا ہے،لاکھوں لوگ چند دنوں میں ان علاقوں میں چلے گئے،انتظامیہ نے بارہا درخواست کی کہ وہاں نہ جائیں،تمام بالائی علاقوں میں رش بہت ہے،سیاحت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اڑتالیس گھنٹوں میں لاکھوں لوگ وہاں چلے جائیں۔

چوہدری فواد حسین  نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اپوزیشن کی طرف سے سیاست کی جا رہی ہے،شاہد خاقان اور مریم نواز بے حسی کی سیاست کر رہے ہیں،بڑی بڑی مچھلیاں تالاب سے باہر ہو جائیں گے،اگلے الیکشن میں یہ لیڈر شپ نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کا بیان پارٹی کے خلاف نہیں ہے،جہاں بھی ووٹ ہو گا وہ عمران خان کے نام پر ہے،اپوزیشن کا لونگ گواچا ہوا ہے اس کی تلاش میں نکلے ہوئے ہیں،ن کی سیاست کا کوئی تھیم نہیں ہے،اپوزیشن کے آپس میں خیالات ہی نہیں ملتے،یہ اسلام آباد آئیں ان کو الگ الگ خیمے لگا کر دیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ  اومی کرون کے حوالے سے مل کر فیصلہ کرناہے ،حالات زیادہ خراب نہ ہوئے تو تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے،ہماری خواہش ہے کہ ادارے کھلے رہے۔

سورس:وی این ایس، لاہور