گلیات میں  سڑکوں کی بحالی کیلئے جی ڈی اے مشینری نے کام شروع کر دیا

30

ایبٹ آباد، 08 جنوری  (اے پی پی ):گلیات میں  سڑکوں کی بحالی کیلئے جی ڈی اے مشینری نے کام شروع کر دیا ہے ۔کمشنر ہزارہ، ڈپٹی کمشنر اور ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے گلیات میں موجود ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے خود سڑکوں کی  صفائی کی نگرانی کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے  ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے رضا علی حبیب تمام سیاح محفوظ ہیں، سیاحوں اور  مقامی افراد  کو  سہولیات مہیا  کر رہے ہیں ، بروقت انتظامات کے باعث جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے

ترجمان  گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی  احسن  حمید کے  مطابق گلیات میں سڑکوں کی صفائی کیلئے آپریشن جاری ہے ، کچھ ہی وقت میں نتھیاگلی ایبٹ آباد روڑ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا جائے گا، رات بھر بلا تعطل برف کی صفائی کا  آپریشن جاری رکھیں گے۔

سورس:وی این ایس،  ایبٹ آباد