پاکستان کی معیشت اگلے چند سال میں 25 فیصد ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی،وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر  کی پریس کانفرنس

26

اسلام آباد۔20جنوری  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت اگلے چند سال میں 25 فیصد ترقی کی راہ پر گامزن  ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ‏آج ملکی معیشت کے حوالے سے اچھی خبرآئی ہے،گردشی قرضے میں سالانہ130 ارب روپے کمی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ‏حکومت کو ملکی تاریخ کا ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ‏صنعت میں 8۔7 اور خدمات کے شعبے میں 5فیصد اضافہ ہوا، ‏کورونا کے باوجود معاشی استحکام کا ہدف حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ‏(ن) لیگ کسی کو اپنے اقتدار کے آخری سال کے قرضوں کا نہیں بتاتی، ‏ہمیں ایک دیوالیہ معیشت ملی تھی۔انہوں نے کہا کہ ‏عالمی سطح پر مہنگائی کا سیلاب آیا ہے، مہنگائی کا اثر پاکستان پر بھی پڑا، وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ ‏سابق حکومت سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی بیماری ملی،‏مڈل کلاس طبقے کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، ‏تنخواہ دارطبقے کو مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں