پاک بحریہ نے بارہویں مرتبہ کثیرالملکی کمبائنڈ ٹاسک فورس – 150 کی کمانڈ سنبھال لی

30

اسلام آباد ،20 جنوری (اے پی پی ): پاک بحریہ نے بارہویں مرتبہ کثیرالملکی کمبائنڈ ٹاسک فورس – 150 کی کمانڈ سنبھال لی ہے۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تبدیلی کمانڈ کی تقریب بحرین میں واقع امریکن سینٹرل نیول کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے کموڈور وقار محمد کمباٸنڈ ٹاسک فورس – 150 کے نئے کمانڈر تعینات کئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے کموڈور وقار محمد  نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمبائنڈ ٹاسک فورس – 150 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے زیر نگرانی بحر ہند میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔  کمبائنڈ ٹاسک فورس – 150 سمندر میں انسداد دہشت گردی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کو یقینی بناتی ہے۔