پاک فضائیہ کی بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل

33

اسلام آباد،11 جنوری(اے پی پی ): پاک فضائیہ کے طیاروں نے 13 پروازوں کے ذریعے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور خوراک کی ترسیل کی۔

پاک فضائیہ کے C-130 طیاروں نے 131,887  پاؤنڈ سے زائد امدادی سامان جس میں راشن ، پینے کا پانی، ادویات، کمبل اور خیمے شامل ہیں آفت زدہ علاقے میں پہنچایا۔  پسنی میں پی اے ایف ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے زیر نگرانی  پی اے ایف میڈیکل کیمپ پہلے ہی سیلاب سے متاثرہ افراد کو چوبیس گھنٹے طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

پاک فضائیہ کے  ہیلی کاپٹرز بھی  سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔