پشاور میں محکمہ صحت کا یونیسف کے توسط سے اومی کرون، کورونا ویکسینیشن آگاہی مہم کا آغاز 

24

پشاور، 6جنوری(اے پی پی) : پشاور میں اومی کرون کے پیش نظر محکمہ صحت نے یونیسف کے توسط سے صوبے کے کم شرح والے ویکسینیشن کے اٹھارہ اضلاع میں کورونا ویکسینیشن کیلئے  آوٹ ڈور برینڈ آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

کمپین کے تحت دودھ پلانے والی ماوں اور بارہ سے اٹھارہ سال کے درمیان بچوں میں کورونا سے بچاو کے ویکسین کی شرح بڑھانے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ ان ترغیبی پیغامات کی نمائش رکشوں، بسوں سمیت مختلف عوامی مقامات پر کی گئی ہے۔

 یہ مہم پشاور، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، ملاکنڈ، بونیر، سوات، دیر لوئیر، دیر اپر، ڈی آئی خان، ہری پور، کوہاٹ، لکی مروت، مانسرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام اور ہنگو  میں جاری ہے جو جنوری 2022 کے اختتام تک مختلف عوامی مقامات اور زرائع آمدورفت پر جاری رہے گی۔

کمپین کے دوران رکشوں پر اعلانات جبکہ وین میں سکرین ڈسپلے کے زریعے ترغیبی پیغامات کی ترویج جاری ہے، جس کا مقصد کورونا ویکسین سے متعلق منفی سوچوں کو توڑنا اور پروپیگنڈے کو زائل کرنا ہے۔