ملتان ,06(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر کا پولیو مہم کی بھرپور کامیابی کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی عامر کریم خاں کی صدارت میں محکمہ صحت کا اجلاس ہوا
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت کی 2991 ٹیمیں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں گی، ہسپتال،ڈسپینسری، بس، ویگن اسٹینڈ اور ریلوے سٹیشن پرٹیمیں موجو رہیں گی اور پولیو مہم کے دوران کرونا ویکسینیشن بھی جاری رہے گی۔











