پچھلے 4ماہ سے پنجاب میں  جرائم میں  44فیصد کمی ہوئی ہے: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

51

  لاہور7جنوری(اے پی پی): وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ساڑھے 3سال کے دوران پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے جدید خطوط پر تحقیقات کر کے تمام ہائی پروفائل کیسز کو ٹریس کیا ہےاس ضمن میں پولیس نے بھی بڑی محنت سے کام کیاہے اور کیسز کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیاہےپولیس کو ہر طرح کے وسائل فراہم کئے ہیں او رانہیں ایگزیکٹو الاؤنس دیاہےپولیس میں 12ہزار نئی بھرتیاں کی جا رہی ہیں ایک سو تھانوں کی عمارتیں بن رہی ہیں اور ماڈل تھانوں کا دائرہ کار بڑھایاہےپولیس کو 650نئی گاڑیاں دی ہیں ہماری حکومت کے ان اقدامات سے پولیس کا مورال بلند ہوا ہےپنجاب میں 4ماہ کے دوران جرائم کی شرح میں 44فیصد کمی ہوئی ہےریسکیو 1122 کادائرہ کار 86تحصیلوں تک بڑھا دیا ہےبہت جلد پنجاب کی ہر تحصیل میں ریسکیو 1122 کی سروس مہیا کردیں گےریسکیو 1122 کے لئے 350نئی ایمبولینسیں خریدی جا رہی ہیں ریسکیو1122 کے ملازمین کو الاؤنس دیا ۔