لاہور،7جنوری(اے پی پی):ٹریننگ لیب کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کیلئے جدید آلات کی خریداری کیلئے ایک ارب روپے دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں فرانزک سائنس کی طرح ریسکیو 1122کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا گیاہےانشاء اللہ جون تک پنجاب میں ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس کاآغاز بھی کردیا جائے گاسنٹرآف فرانزک سائنسز ٹریننگ لیب نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے لئے ایک اعزاز ہے۔











