پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس

32

لاہور 11جنوری (اے پی پی):لاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپلیکس میں صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت چئیرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبداللہ خان سنبل نے کی اجلاس میں اریگیشن سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کیلئے 27 کروڑ 29 لاکھ روپے فنڈز کی منظوری دی گئی تفصیلات کے مطابق مذکورہ فنڈز ضلع مظفر گڑھ میں دریائے سندھ کے بائیں کنارے موجودہ سٹون اسٹڈ یعنی خانواہ فلڈ بندکے ساتھ جے سپر ہیڈ کی تعمیرپر خرچ کئے جائیں گے اس موقع پر چئیرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عبداللہ خان سنبل نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے شاندار ترقیاتی منصوبوں کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لئے شب و روز کوشاں ہے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کرنے کے لئیے ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔