چمن ؛ دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے لیویز اہلکار محمد نعیم کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا

52

کوئٹہ،  28جنوری(اے پی پی ): دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید لیویز ہونے والے اہلکار  محمد نعیم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں مردہ کاریز کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ جنازے میں ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ دادخان مندوخیل سمیت سیاسی و قبائلی رہنماؤں نے شرکت کی۔

شہید کو سرکاری اعزاز گارڈ آف ہنر کے ساتھ سپردخاک کیا گیا، شہید کی جسد خاکی قومی پرچم میں لپیٹی ہوئی تھی، شہید کو قومی پرچم کے ساتھ سپردخاک کیا گیا تھا۔