چولستان ریلی میں اس سال  تین لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے: ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور

31

لاہور 20 جنوری ( اے پی پی )ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور  نے مقامی ہوٹل میں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کی جانب سے چولستان ریلی کے ویڈیو لوگو کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ چولستان ریلی میں اس سال  تین لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے۔انہوں نےمزید   کہا کہ چولستان ریلی 26 ہزار 3 سو سکوائر کلومیٹر ایریا پر منعقد کی جاتی ہے ۔امید ہے اس سال  تین لاکھ سے زائد لوگ شرکت کریں گے ۔پنجاب حکومت  کوٹلی ستیاں ،جنوبی پنجاب اور وادی سون سکیسر جیسی حسین وادیوں کو ڈویلپ کر رہی ہے تاکہ لوگوں کے پاس ٹورازم کے زیادہ سے زیادہ مواقع ہوں۔