چکوال؛ ہندو یاتریوں کی کٹاس راج حاضری کے بعد لاہور روانگی

43

چکوال ،3جنوری  (اے پی پی):ہندو یاتری  کٹاس راج  مندر پر حاضری کے بعد لاہور روانہ ہو گئے۔

  تفصیلات کے مطابق  پیر کی سہ پہر کو دو سو ہندو یاتریوں کا قافلہ کچھ دیر کیلئے  اپنے مذہبی مقام کٹاس راج پر رکے جہاں پر انہوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں ، اپنی مذہبی رسومات کی  ادائیگی  اور یہاں دو گھنٹے قیام کے بعد ہندو یاتریوں کا قافلہ براستہ لاہور  واپس بھارت کیلئے روانہ ہو گیا ۔

 اس موقع پر ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کی ہدایات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،اس دوران ایلیٹ فورس اور مجاھد سکوارڈ کے دستے گشت پر رواں دواں رہے،ٹریفک کے بہاؤ کو قائم رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس  بھی تعینات کی گئی  تھی،واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹرز، بیریئرز اور خاردار تاریں لگا کر مذکورہ علاقے  کو محفوظ بنایا گیا تھا ۔

ایس ڈی پی او چوآسیدن شاہ ساجد گوندل   اور  ایس ایچ او چوآسیدن شاہ عاطف رضا   ڈیوٹی پر مامور ملازمین کو ڈیوٹی کی مناسبت سے وقتاً فوقتاً چیک اور بریف بھی کرتے رہے۔