ڈینگی سرویلینس اور کوروناویکسینیشن مہم کو بلاتعطل جاری رکھاجائے، ڈپٹی کمشنرنارووال صبااصغر

26

نارووال، 20 جنوری(اے پی پی): ڈپٹی کمشنرنارووال صبااصغر نے محکمہ صحت کے افسران کوہدایت کی ہے کہ لوگوں کوطبی سہولیات کی فراہمی کوہرصورت ممکن بنایاجائے،ڈینگی سرویلینس اور کوروناویکسینیشن مہم کو بلاتعطل جاری رکھاجائے،افسران خدمت خلق کے جذبے کے تحت اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں،نیک نیتی سےکام کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی  جبکہ کام نہ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی بھی کی جائے گی،عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یہ بات ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کے دوران گفتگو  کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ عمرفاروق وڑائچ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خالد جاوید،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد طارق،ایم ایس ڈاکٹرلطیف افضل،ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر برائے نیشنل پروگرام ڈاکٹر نوید حیدر،ڈی ڈی ایچ ڈاکٹر خالد محمود، ڈی ایس وی مجاہدعلی ودیگرافسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خالد جاوید فوکل پرسن ڈاکٹر محمد طارق نےڈپٹی کمشنر کوضلع بھرمیں محکمہ صحت کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔انہوں نےڈینگی سرویلینس اور کوروناویکسینیشن مہم کے حوالے سے بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران 414انڈور ٹیموں کی طرف سے 63ہزار702 گھر اور 74 آوٹ ڈور ٹیموں کی طرف سے 13ہزار740وزٹ کیے گئے اس کے علاوہ 1318ہاٹ سپاٹ سوفیصد چیک کئے گئے ہیں جبکہ ضلع بھر میں84فیصد افراد کو کورونا کی پہلی ڈوز جبکہ 67فیصد افراد کو دوسری ڈوز لگائی جاچکی ہے۔