کراچی کمپنی واقعہ دہشت گردی،خفیہ ٹھکانے تک پہنچ چکے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

23

 

اسلام آباد، 18 جنوری(اے پی پی): وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں منگل کو  شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ کراچی کمپنی واقعہ دہشت گردی ہے،ملزمان کےخفیہ ٹھکانے تک پہنچ چکے ہیں،انہیں موٹر بائیکس کی مدد سے  ٹریس  کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے اپنی جان دے کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی  تمام  فورسز پاکستان کی حفاظت کے لئے جان کا نذرانہ دینے کو تیار ہیں۔