مظفرگڑھ،27 جنوری (اےپی پی:(کمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چٹھہ کی مظفر گڑھ میں ریونیو اجلاس کی صدارت، ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا،اے سی آر محمد صفات اللہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسٹنٹ کمشنرز نے کارکردگی پر کمشنر کو بریفنگ دی۔
کمشنر نے اس موقع پر حکم دیا کہ ضلع کے تمام مواضعات کی جمعبندی 31 فروری تک مکمل کرائیں۔ جمعبندی مکمل نہ کرنے والے ریونیو افسران معطل کردئیے جائیں گے۔ اے سی کوٹ ادو عامر حسین کو جمعبندی کی تکمیل کرانے میں عدم دلچسپی پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم۔
پرت سرکار اور دیگر دستاویزات گم کرنے والے ریونیو افسران کے خلاف مقدمات درج کرائیں گے۔ لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ جوڈیشیل سمیت تمام ریونیو فیصلے تفصیل اور وضاحت کے ساتھ لکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال سے زیر التوا جوڈیشیل کیسز اور انکوئریز نمٹانے کےلئے ایک ماہ کا وقت دیا جا تا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو افسران سرکاری واجبات کی سوفیصد وصولی یقینی بنائیں۔ ڈیجیٹل گرداوری اور دیگر اہداف دئیے گئے وقت میں مکمل کرائے جائیں۔











