ملتان،14 جنوری(اے پی پی): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈی سی ملتان عامر کریم خاں کا بستی کھوکراں کا اچانک دورہ،کمشنر ، ڈی سی نے بنیادی مراکز صحت، گورنمنٹ ہائی سکول کے جائزے کے دوران حاضری رجسٹر، سٹاک رجسٹر، ویکسینیشن عمل کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر نے مریضوں اور انکے لواحقین سے دستیاب سہولیات بارے بات چیت کی اس موقع پرکمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات دینے بارے کوشاں ہے، ہیلتھ مراکز پر گائنی سمیت میڈکل کی جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے اور دیہی علاقوں میں ادویات اور میڈیکل ٹیسٹ سمیت تمام سروسز فراہم کی جارہی ہیں ۔عامر کریم خاں نے کہا شہری ہیلتھ مراکز پر زیادہ سے زیادہ کرونا ویکسینیشن کرائیں اور کہا پیرا میڈیکل سٹاف سمیت تمام عملہ جانفشانی سے فرائض سر انجام دیں ۔کمشنر نے بچوں سے بات چیت کی، ویکسینیشن بارے دریافت کیا اور بچوں سے مختلف مضامین بارے سوالات کئے اور بچوں کو صاف سکول یونیفارم پہننے کی تاکید بھی کی اور کہا کہ صفائی ہمارے ایمان کا حصہ، نظم و ضبط صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے۔عامر کریم خاں نے کہا دور دراز کے علاقوں میں صحت مراکز و تعلیمی اداروں کی انسپکشن کررہا ہوں۔
اے پی پی/کاشف/فرح