ملتان،27 جنوری(اے پی پی):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا بستی ملوک کا اچانک دورہ،کمشنر نے مارکیٹوں میں پرائس لسٹ ڈسپلے، آٹا چینی سپلائی چیک کی اور کھاد مارکیٹ، اسپیشل پوائنٹس پر کھاد کی طلب و رسد کا جائزہ بھی لیا۔
کمشنر نے پاکیزہ فلور مل بستی ملوک کے دورے کے دوران ریکارڈ بھی چیک کیااور دکانوں پر پرائس لسٹ ڈسپلے نا ہونے پر کمشنر ملتان نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ شہریوں کو ارزاں نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے،حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے افسران محنت کریں۔
کمشنر نےشہریوں سے ملاقات کی اور ان سےمسائل بارے دریافت کیا،شہریوں نےبستی ملوک سڑک کی مرمت و بحالی بارے اقدامات کا مطالبہ بھی کیا۔
ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ فرد، گرداوری،کسان کارڈ کے بغیر کھاد فراہم نہیں کی جائے گی،مڈل مین مافیا کی سرکوبی کیلئے فرد لازم کی گئی ہے۔
ڈاکٹر ارشاد احمدنے پھل سبزی منڈی کا دورہ کیا اور نیلامی عمل کا جائزہ لیا کمشنر نے قیمتوں میں استحکام قائم رکھنے، ناجائز منافع خوری پر سخت کارروائی کا حکم بھی جاری کیا











