کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ کا مظفر گڑھ کا دورہ

96

مظفرگڑہ ،27 جنوری (اےپی پی(َ:کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ کا دورہ مظفر گڑھ ، کمشنر نے چوک قریشی تا قصبہ گجرات دو رویہ روڈ کا معائنہ کیا۔ 12 کلومیٹر دورویہ روڈ پر 25 ارب 44 کروڑ روپے کا تخمینہ ۔ ڈی جی کینال پر پل کی تعمیر بھی اسی منصوبہ میں شامل ہے۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو روڈ کے منصوبہ کی افادیت بارے بریفنگ بھی دی گئی۔ بعد ازاں کمشنر نے مظفر گڑھ میں مکینیکل ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کا بھی معائنہ کیا۔ اس منصوبے کے ذریعےترکی ہسپتال کے سیوریج پانی کی ٹریٹمنٹ کرکے آبپاشی کےلئے استعمال کیا جائیگا۔  منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوگا،گیارہ کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سید موسیٰ رضا اور دیگر انتظامی آفیسرز بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر انعم حفیظ،اےسی آر محمد صفات اللہ  ہمراہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔