کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کی انسپکشن، کارکردگی بہتر کرنےکا الٹی میٹم

36

ملتان،05جنوری (اے پی پی):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کی انسپکشن کے دوران گلشن مارکیٹ کا دورہ کیا اور گرانفروشی پر دکانیں سربمہر کرادیں اس کے علاوہ سرکاری نرخ پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانوں کو سربمہر کرنے کا حکم  بھی دیا ہے۔ کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر کو کارروائی کرنے کا حکم دیا،خواجہ عمیر نے دکان سربمہر کرکے 20ہزار روپے جرمانہ کیا ہے۔ کمشنرنے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو کارکردگی بہتر کرنے کا الٹی میٹم بھی دیا ہے ۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے سبزی پھل منڈی، ہول سیل پوائنٹس کا دورہ کیا  اور نیلامی عمل کا جائزہ لیا، بیوپاریوں، خریداروں سے بات چیت کی اور کہا ذخیرہ اندوزوں، گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں ، ڈویژن میں ایک ہفتے میں گرانفروشوں کیخلاف 9944 چھاپے مارکر 37 افراد گرفتار کئے گئے ہیں اور کہا 17 ایف آئی آر درج، 13 لاکھ62ہزار9سو50 روپے جرمانہ کیا گیا ہے  جبکہ  ذخیرہ اندوزوں کیخلاف 494 چھاپے،1 ایف آئی آر درج،1 شخص گرفتار کیا گیا ہے اور 3 گودام سربمہر،228000 روپے جرمانہ کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 29 سہولت بازاروں میں روزانہ 8سے 9 ہزار افراد خریداری کررہے ہیں اور کہا 14 کسان پلیٹ فارم پر 5231 افراد، 14 پھل سبزی ہول سیل پوائنٹس پر 500 سے زائد افراد نے خریداری کی،7 کریانہ ہول سیل پوائنٹس پر 2343افراد61ڈی سی کاونٹرز پر 4251 افراد نے خریداری کی ہے اور کہا احساس راشن رعایت پروگرام میں 4216 کریانہ سٹورز رجسٹر ہو چکے ہیں اور انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔