کوئٹہ؛ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کوئی ”بھوکا نہ سوئے” پروگرام    کا   آغاز کر  دیا گیا

46

کوئٹہ، 29 جنوری (اے پی پی):  ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ہفتہ کو  یہاں نواں کلی میں غریب اور مزدور پیشہ افراد میں کھانا  کی  فراہمی کیلئے  وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کوئی ”بھوکا نہ سوئے” پروگرام    کا   آغاز کر  دیا۔انہوں نے موبائل فوڈ وین کے ذریعے 300 غریب اور مزدور پیشہ افراد میں کھانا  بھی تقسیم کیا۔

 اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ حلال احمر بلوچستان کے چئیرمین عبدالباری بڑیچ سمیت احساس پروگرام اور سیلانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

سورس : وی این ایس، کوئٹہ