گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج خضدار کے طلباء کے وفد کا اساتذہ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤ س کا دورہ

40

اسلام آباد،10جنوری  (اے پی پی):  گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج خضدار سے تعلق رکھنے والے طلباء   کے وفد نے اساتذہ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائو س کا دورہ کیا۔ پارلیمنٹ ہائوس کے اعلی حکام نے وفد کو خوش آمدید کیا۔ وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا۔ وفد کو ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی اور فنکشنز بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد کو وفاقی یونٹس کے درمیان قومی آہنگی کے فروغ کے لئے ایوان بالا کی کردار سے آگاہ کیاگیا۔ طلباء   کے وفد نے پارلیمنٹ ہائوس بارے آگاہی اور استقبال پر سینیٹ حکام کا شکریہ ادا کیا۔