ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کا انعقاد

13

ملتان،14 جنوری(اے پی پی):ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں  پی ایچ ای، اتھارٹیز اور دیگر اداروں نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو جاری منصوبوں بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا کہ رواں مالی سال میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو وقت پر مکمل کریں گے،اس سلسلے میں جامع اور مربوط حکمت عملی اختیار کی ہے اور کہا کہ  تمام ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے بعد نئے منصوبوں پر کارروائی کا آغاز کریں گے اورتمام منصوبوں کو جلد اور شفاف انداز سے مکمل کیا جائے گا۔

سورس: وی این ایس،ملتان