ہرنائی،31 جنوری ( اےپی پی): ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہرنائی ڈاکٹر سید مظفرشاہ، ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی داؤد خان کاکڑ نے کہاکہ این سی اوسی کی ہدایت پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ضلع ہرنائی میں کرونا ویکسین میم تیزی اور کامیابی سے جاری ہے ضلع میں مختلف سنٹرز قائم کرنے کے ساتھ موبائل ٹیمیں بھی مختلف علاقوں میں کرونا ویکسین لگانے کی مہم میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہاکہ جن افراد نے کرونا ویکسین کے دو ڈوز مکمل کئے تھے انہیں بوسٹرڈوز بھی لگارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کی خصوصی ہدایت میں ضلع ہرنائی کے سرکاری، نجی تعلیمی اداروں اور دینی مدارس کے طلباء وطالبات کو کرونا ویکسین لگانے کیلئے میل و فی میل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے اورمحکمہ صحت اور پی ایچ آئی کی جانب سے ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں، دینی مدارس میں کرونا کی روک تھام کیلئے تیسرے مر حلے میں 12سال کے طلباء و طالبات کو کرونا ویکسین کے ٹیکے لگائے جارہے ہیں اس سے پہلے 15سال سے17سال کے بچوں، ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو کرونا ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے تھے بارہ سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو کرونا ویکسین لگانے کا فیصلہ این سی او سی اجلاس میں کیا گیا ہے بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے سکولوں میں مہم شروع ہو چکی ہے اور سکول میں ہی بچوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے تاکہ ہر بچہ ویکسینیٹڈ ہو جائے اس موقع پر ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر سید مظفر شاہ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی داؤد خان کاکڑ کا کہناہے کہ ہماری اولین تر جیح ہے کہ عوام الناس کے ساتھ ساتھ قوم کے مستقبل کے معماروں کو بھی کرونا سے محفوظ بنا سکیں انہوں نے کہاکہ ابتک تین ہزار سے زائد طلباء وطالبات کو کرونا ویکسین کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہے۔۔











