ہنگو کے علاقہ دوابہ  میں بازار میں مسلع ملزمان نے فائرنگ کر کےدو پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا

14

ہنگو، 31 جنوری ( اےپی پی): دوابہ بازار میں ٹریفک پولیس کے جوان فرائض کہ انجام دہی میں مصروف تھے کہ نا معلوم ملزمان موٹر سائیکل پر ائے اور اہلکاروں  پر اند دھند فائرنگ کر دی۔جس کے نتئجے میں پولیس اہلکار عین حسین اور سپین زار شہید ہو گئے۔واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ڈی پی او ہنگو اکرام اللہ خان کے مطابق نا معلوم دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے اور انہیں ہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔

تازہ دہشت گردی کے واقعہ کے بعد ضلع بھر میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اور اضافی پولیس اور ایف سی جوان پٹرولنگ کر رہے ہیں۔