آئی جی اسلام آباد کا جدید پولیسنگ کی طرف اہم قدم،پولیس کا وٹس ایپ بیسڈ سروسز کا آغاز

27

اسلام آباد،16 فروری(اے پی پی):آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا جدید پولیسنگ کی طرف ایک اور اہم قدم،پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسلام آباد پولیس کا وٹس ایپ بیسڈ سروسز کا آغاز کیا گیا ہے۔ اب شہری وٹس ایپ میسنجر سے 03342874287 اور ICTP-ICTP 033فری میسیج کریں گے،میسیجزبغیر کسی چارجز کے بھیجے جاسکیں گے اوراس کے ذریعے شہری تمام سروسز فنگر ٹپس پر حاصل کرسکیں گے۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اس کے ذریعے شہری انگریزی اور اردو زبانوں میں سروسز حاصل کرسکتے ہیں اور کہا کہ ہم جدید اور عوام دوست خدمات کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں،یہ نظام شہریوں کو انتہائی آسانی سے پولیس خدمات تک رسائی کے قابل بناتا ہے،شہری اپنی مطلوبہ خدمات  تک رسائی کے لیے فراہم کردہ مینو سے ہی متعلقہ آپشن کا انتخاب کریں گے۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ یہ سروس انفرادی مسیج،ویڈیو،تصاویر وغیرہ کا جواب نہیں دے سکتی اور کہاشہری آن لائن شکایات اور کرائم رپورٹنگ کے لئے آپشن نمبر 4 کا انتخاب کریں گے۔