اوکاڑہ،پاکستان میں پولیو کے مرض کا موجود ہونا لمحہ فکریہ ہے,28فروری تا 4مارچ انسداد پولیو مہم میں محکمہ صحت کے افسران اور فیلڈ عملہ بھر پور اقدامات کریں، ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز

34

اوکاڑہ،9فروری (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہاہے کہ 28فروری تا 4مارچ انسداد پولیو مہم میں محکمہ صحت کے افسران اور فیلڈ عملہ بھر پور اقدامات کریں فیلڈ عملہ کی ٹریننگ کروائی جائے اور سو فیصد ٹارگٹ مکمل کیا جائے پاکستان میں پولیو کے مرض کا موجود ہونا لمحہ فکریہ ہے پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے ہم سب کو ذمہ داری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دینا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 28فروری تا 4مارچ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ ملک راشد نعمت کھوکھر ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید،  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی، فوکل پرسن محمد عامر سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید نے 28فروری تا 4مارچ تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے خدوخال اور محکمہ صحت کی جانب سے مرتب کئے گئے ایکشن پلان سے متعلق بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں کوئی کمی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے اور اس جذبہ سے ہ میں اس مہم کو سو فیصد مکمل کرنا ہے تاکہ ہم پولیو فری پاکستان کی منزل حاصل کر سکیں انہوں نے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ خصوصی طور پر جمعہ کے خطبات میں لوگوں کو انسداد پولیو سے متعلق آگاہی دیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں خصوصاََ والدین اپنے 5سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ان کے بچے پولیو جیسے مہلک مرض سے ہمیشہ کے لئے محفوظ رہ سکیں ۔