اوکاڑہ،27فروری(اے پی پی): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کہا ہے کہ سالانہ عُرس حضرت کرماں والا شریف پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نبرد آزما ہونے کے لئے ریسکیو 1122 ہر وقت تیاراور چوکس ہے۔ عرس کے موقع پر آنے والے زائرین کےلیے ریسکیو 1122 کی جانب سے میڈیکل کیمپ قائم کر دیا گیا ہے، میڈیکل کیمپ میں ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی ادویات کی وافر مقدار میں موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کی فوری طور پر ہسپتال منتقلی کو یقینی بنانے کیلئے ایک ایمبولینس بمعہ تربیت یافتہ سٹاف ہمہ وقت دربار پر موجود رہے گی۔ آگ لگنے کی صورتحال میں آگ پر فوری طور پر قابو پانے کےلئے فائر ٹینڈر بمعہ سٹاف 24 گھنٹے دربار شریف پر ڈیوٹی سر انجام دے گی اور ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی کوریج پلان کی نگرانی ڈی ای او ریسکیو خودکر رہے ہیں۔
سورس: وی این ایس، اوکاڑہ