پاکپتن،27فروری(اے پی پی): انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خاں کے احکامات کی روشنی میں پولیس افسران کی درجہ بندی کے لیے صوبہ بھر میں پولیس افسران اے ایس آئیز، سب انسپکٹرز اور انسپکٹرز کا تحریری امتحان لیاجا رہا ہے۔
ڈی پی او آفس پاکپتن میں ضلع پاکپتن کے تمام پولیس افسران انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز کا امتحان لیا گیا۔ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان نے تحریری امتحان کی نگرانی کی۔امتحان کی مانیٹرنگ کے لیے ضلع کے تمام ڈی ایس پیزاور انسپکٹر لیگل کو مقررکیا گیا۔
ضلع پاکپتن میں انسپکٹر سے اے ایس آئی رینک کے 168 پولیس افسران نے تحریری امتحان دیا۔تحریری امتحان کا مقصد پولیس افسران کی جدید تقاضوں کے تحت تفتیش میں مہارت کو جانچنا ہے۔
ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان کاکہنا تھا کہ تحریری امتحان کا رزلٹ آنے کے بعد ٹاپ پوزیشن امیدواروں کو اہم سیٹوں پر تعینات کیا جائے گا جبکہ ناکام امیدواروں کا ٹریننگ سیشن ہو گا، تحریری ٹیسٹ میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا تمام امور کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔
سورس: وی این ایس پاکپتن











