اوکاڑہ،21فروری(اے پی پی ): الخدمت ویلفیئر کونسل اور سول سوسائٹی نے رینالہ خورد میں خیبرمیل ایکسپریس ٹرین کا سٹاپ بحال ہونے پر تشکر کا اظہار کیا ہے ۔
سماجی شخصیت سید ندیم جعفری سرپرست الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد نے ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ان تمام دوستوں، تاجران ، صحافیوں،وکلاء ، طلبا، سول سوسائٹی اور سیاسی و سماجی شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی کوششوں سے خیبر میل ایکپسریس کا سٹاپ بحال ہوا۔
اس موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈھوال کی تھاپ پر بھنگڑے،رقص کے ساتھ مسافروں کی حلوہ و چائے کی تواضع کی گئی۔